انڈر19 کرکٹ کراچی وائٹس کے نورولی کی سنچری

کوئٹہ کیخلاف ٹیم نے 295رنز بنائے،کے آرایل نے پی آئی اے کو 91 پر ٹھکانے لگا دیا


Sports Desk October 14, 2012
کوئٹہ نے دن کے اختتام پر جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر 30رنز بنالیے۔ایبٹ آباد کیخلاف کراچی ریجن کی ٹیم 265 پر آئوٹ ہوگئی. فوٹو: فائل

انٹرریجن، ڈپارٹمنٹس انڈر19 سہ روزہ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے ابتدائی دن کوئٹہ کیخلاف کراچی وائٹس کے نورولی نے سنچری بنا دی۔

ٹیم نے 9وکٹ پر 295رنز بنائے، نورنے 108رنز اسکور کیے، سعود شکیل62رنز بنانے میں کامیاب رہے،عاصم نذیر اور نظام الدین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کوئٹہ نے دن کے اختتام پر جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر 30رنز بنالیے۔ایبٹ آباد کیخلاف کراچی ریجن کی ٹیم 265 پر آئوٹ ہوگئی، زوہیب عابد66اور فیضان احمد50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وقاص خان نے 3 جبکہ احتشام سلطان اور کامران غلام نے 2،2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، ایبٹ آباد نے ایک وکٹ پر 42رنز بنالیے۔کے آرایل کے بولرز نے بیٹسمینوں کی ناکامی کا ازالہ کرتے ہوئے پی آئی اے کو 91 پر ٹھکانے لگا دیا۔

عثمان خان نے4 اور محمد عمران نے 2پلیئرز کو آئوٹ کیا، ٹیم نے دن کے اختتام پر دوسری باری میں بغیر کسی نقصان کے 23رنز بناکر سبقت 32رنز کرلی، کے آر ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں 100رنز پر آئوٹ ہوئی، علی رضانے 5 اور غلام محمد نے 3 وکٹیں لیں۔ پورٹ قاسم کی ٹیم239 پر آئوٹ ہوگئی، عمیرآصف نے101اور احمد بن ناصر نے 64 کی اننگز کھیلی، اویس منیر اور حسین طلعت نے4،4وکٹیں لیں، زیڈ ٹی بی ایل نے 2وکٹ پر 58رنز بنائے۔اسلام آباد کیخلاف سیالکوٹ نے8وکٹ پر 358رنز اسکور کیے، عثمان ملک151 پر ناقابل شکست رہے، عظیم باری کے حصے میں 4 وکٹیں آئیں۔فیصل آباد نے حیدرآباد کو 129رنز پر آئوٹ کرلیا، شہاب الخان نے 6 پلیئرز کو آئوٹ کیا، عمرفاروق نے 34 رنز بنائے، جواب میں فیصل آباد نے 2وکٹ پر 127رنز جوڑ لیے، ثمرگلزار40 اور زین بشیر36رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور ریجن کیخلاف ملتان شالیمار کی ٹیم219رنز پر آئوٹ ہوگئی، علی اسرار41 پر ناٹ آئوٹ رہے، اسفند مہران نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔لاہور نے جوابی اننگز میں ایک وکٹ پر57رنز بنالیے، فہد عثمان30رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک سے میچ میں این بی پی کی ٹیم 163رنز پر ڈھیر ہوگئی، عبدالمتین اور نویدسعید نے 5،5وکٹیں لیں۔اسٹیٹ بینک کی سائیڈ بھی 99 پر 5 وکٹیں گنواکر مشکلات میں گھری ہوئی ہے، شاہان اکرام 45رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔لاہور راوی کی ٹیم 181 پرآئوٹ ہوگئی،حارث آصف نے 5وکٹیں لیں، پشاور نے 5وکٹ پر 132رنزجوڑلیے، خوشدل شاہ 57بناکر نمایاں رہے، آصف نے 3وکٹیں اپنے نام کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔