منی لانڈرنگ کا الزامپی آئی اے نے اپنے 5 ملازمین کو برطرف کردیا

برطرف ملازمین سے گزشتہ روز لندن ایئرپورٹ پر برطانوی حکام نے ہزاروں پاؤنڈ برآمد کیے تھے

برطرف ملازمین میں ایک ایئرہوسٹس اور 4 فلائٹس اسیٹورڈ شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن کے 5 ملازمین کو منی لانڈرنگ کے الزام پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے پی آئی اے کے طیارے پی کے 788 کو گزشتہ روز لندن ایئرپورٹ پر روک کر 2 گھنٹے تک جہاز کی تلاشی کی جب کہ اس وقت جہاز میں عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکام نے تلاشی کے دوران 7 ارکان کو ہزاروں پاؤنڈ برآمد ہونے پر حراست میں لیا تاہم 2 کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔


ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے عملے کے 5 ارکان کو بھی حکام نے رہا کردیا تاہم پی آئی اے کی جانب سے ان پانچوں ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے جن میں ایک ایئرہوسٹس اور 4 فلائٹ اسٹیورڈ شامل ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x2tcaol_pia_news
Load Next Story