آئی جی نے منگھوپیر انڈسٹریل ایریا سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

فیاض لغاری کا صنعتی ایریا کے نمائندوں اور دیگر کی درخواستوں پر کارروائی سے متعلق استفسار.


Staff Reporter October 14, 2012
فیاض لغاری کا صنعتی ایریا کے نمائندوں اور دیگر کی درخواستوں پر کارروائی سے متعلق استفسار. فوٹو: فائل

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے منگھوپیر میں قائم انڈسٹریل ایریا کے صنعت کاروں کو

بھتہ خوروں کی جانب سے دھمکیوں اور ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں کی اطلاع پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ماربل فیکٹریوں اور ان کی ایسوسی ایشن کے ارکان ، نمائندوں اور دکانداروں کی جانب سے ارسال کی جانے والی درخواستوں یا اس ضمن میں درج کرائی گئیں شکایات پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کیا حکمت عملی ترتیب دی اور اس کے کیا نتائج سامنے آئے ، آئی جی سندھ نے کہا کہ پرامن ماحول کے قیام اور تاجروں میں تحفظ کے ساتھ پولیس اقدامات پر ان میں اعتماد کی بحالی کیلیے تمام صنعتی علاقوں اور مصروف مارکیٹوں میں نمایاں مقامات پر پولیس افسران و اہلکاروں کی تعیناتی اور موثر پولیس گشت کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور مستحکم معیشت کیلیے ضروری ہے ، انھوں نے پولیس کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی جانب سے بھتہ خوری ، بھتے کی پرچیاں دیے جانے اور دیگر جرائم کے حوالے سے کی جانے والی شکایات کے فوری اندراج اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے،دریں اثنا آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 15 اکتوبر بروز پیر حیدر آباد میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کرنے والوں کی غیر معمولی سیکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔