پولیو مہمسندھ کے 74 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی

15 اکتوبر سے شروع ہونیوالی مہم میںکراچی کے23 لاکھ بچوں کوحفاظتی خوراک پلائی جائیگی


Staff Reporter October 14, 2012
15 اکتوبر سے شروع ہونیوالی مہم میںکراچی کے23 لاکھ بچوں کوحفاظتی خوراک پلائی جائیگی. فوٹو: فائل

انسداد پولیو مہم کے دوران کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں74لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی کے 18ٹائونز کے تقریباً 23 لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائیںگے یہ بات صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جو کہ15 سے17اکتوبر تک جاری رہے گی اس حوالے سے ٹائون ہیلتھ آفس گلبرگ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 74 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلیے 21760 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جبکہ 4113 ایریا انچارجز مقرر کیے گئے ہیں اس مہم کے دوران ویکسی نیٹرز کیلیے 4178 موٹرسائیکلیںاور 1157 گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی انھوں نے کہا کہ پاکستان اور صوبہ سندھ میں پولیو کے کیسز کا پایا جانا تشویشناک بات ہے، ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے بچوں کی فنگرمارکنگ (انگلی پر نشان) کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں