لاپتہ شہری کی قبر مل گئی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرینگے پولیس

ارشدخان کی ہلاکت کی وجوہات اور پس منظر آئندہ سماعت پرپیش کرونگا،اے آئی جی لیگل.


Staff Reporter October 14, 2012
جامعات میں ریٹائرڈ افسران کی کنٹریکٹ پرتقرری کیخلاف دائردرخواست پرچیف سیکریٹری،کے ایم سی اوردیگر کو 14 نومبر کیلیے نوٹس جاری. فوٹو : فائل

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق

اس کے والد کی آئینی درخواست پولیس رپورٹ کے بعد ملتوی کردی،پولیس نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ لاپتہ ارشد کی قبر شانتی نگراتحاد ٹاون کے قبرستان میں ہے ،اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، اے آئی جی لیگل شیرعلی جکھرانی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ شہری کی ہلاکت ، اسکی وجوہات اور اس کا پس منظر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرینگے،ارشد خان کی بازیابی کے متعلق اس کے والد گلاخان نے درخواست دائر کی ہے کہ اسکا بیٹا ارشد خان 9اکتوبر 2011کو حسب معمول مزدوری کے لیے گھر سے نکلا لیکن وہ رات گئے تک گھر نہیں پہنچا۔

پولیس اسٹیشن مواچکو گوٹھ میں اسکی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرادی ، لیکن اسکی بازیابی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور پولیس نے مقدمہ بند کردیا، درخواست میں پولیس اور حساس اداروں کو فریق بناتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا بیٹا ان میں سے کسی ادارے کی تحویل میں ہے اور اسکی جان کو خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں