کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عاصم خان اورعرفان گل کے نام سے ہوئی ہے، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک June 10, 2015
ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ فوٹو: فائل

گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پرٹارگٹڈ کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عاصم خان اورعرفان گل کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا، دونوں افراد شہر میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ اوردیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔