جمہوریت پہلے جیسی نہیں رہی لوگوں کا دل بھرگیا بھارتی صدر

آج کل کی جمہوری حکومتیں وہ پالیسیاں نہیں بناتیں جو ملک کو عرصہ دراز کیلیے فائدہ دیں.


Online October 14, 2012
آج کل کی جمہوری حکومتیں وہ پالیسیاں نہیں بناتیں جو ملک کو عرصہ دراز کیلیے فائدہ دیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

بھارتی صدر پرنب مکھر جی نے کہا ہے کہ اب جمہوریت وہ جمہوریت نہیں رہی جس کے ذریعے تعمیر وترقی کی مثالیں قائم کی گئی ہوں،لوگوں کا دل اس سے بھرچکا ہے۔

چھٹے جاگران فورم میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کل کی جمہوری حکومتیں وہ پالیسیاں نھیں بناتیں جو ملک کو عرصہ دراز کیلیے فائدہ دیں۔ اس لیے وہ تھوڑے عرصے میں اپنی مقبولیت کھوبیٹھی ہیں۔ پرناب مکھر جی نے اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے وزارت خزانہ کے دور میں دیکھا ہے کہ کس طرح حکومت ٹیکس بڑھاتی ہے اور سبسڈی ختم کرتی ہے اور ہماری موجودہ حکومت بھی اسی پالیسی پر چل رہی ہے حالانکہ جمہوری حکومت کیلیے ترقی بہت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں