قومی اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

عالمی برادری اور اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کا نوٹس لے، وفاقی وزیر رانا تنویر


ویب ڈیسک June 10, 2015
گزشتہ روز سینیٹ میں بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: قومی اسمبلی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا کہ روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کئے جا رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کا نوٹس لے۔ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔