خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر جزوی ہڑتال

چارسدہ میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان۔


ویب ڈیسک June 10, 2015
سیاسی کارکنوں کی جانب سے اہم کاروباری اور تجارتی مراکز بند کرانے کی کوشش کی گئی. فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

MUZAFFARGARH: خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر جزوی ہڑتال ہوئی جب کہ بعض مقامات پر دکانیں بند کرانے کے معاملے پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی ، جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی پر مشتمل اتحاد کی کال پر جزوی ہڑتال رہی، کئی مقامات پر مساجد سے کاروبار بند کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔ پشاور میں سیاسی کارکنوں کی جانب سے اہم کاروباری اور تجارتی مراکز بند کرانے کی کوشش کی گئی تاہم اس دوران ان کے تاجروں اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے جھگڑے بھی ہوئے۔

چارسدہ میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا جب کہ نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، کوہاٹ اور دیگر علاقوں میں بھی کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ رواں دواں رہا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو بھی ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔