پاکستان اورتاجکستان دہشت گردی کےخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پرمتفق

دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کےمواقع موجود ہیں، اعلامیہ


ویب ڈیسک June 10, 2015
وزیراعظم نوازشریف اور تاجکستان کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا فوٹو: پی آئی ڈی / فائل

FAISALABAD: پاکستان اور تاجکستان نے انسداد دہشت گردی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ تاجکستان کے اختتام پر دوشنبے سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معیشت ، تجارت، سرمایہ کاری ، تعلیم ، سائنس ، ثقافت ، ٹرانسپورٹ ، دفاع اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے زمینی اور فضائی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔