پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کی تمام سازشوں کو بے نقاب کریں گے سرتاج عزیز

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا اہل نہیں، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک June 10, 2015
عالمی برادری 1971 میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے، سرتاج عزیز. فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بنگلا دیش کے حوالے سے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ 1971 میں پاکستان کو دولخت کرنے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دورہ بنگلا دیش کے دوران بھارتی وزیراعظم کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے 1971 کی جنگ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا اہل نہیں جب کہ بھارتی وزیر راجیو سنگھ راٹھور کا بیان بھی انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔