چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو ایک مرتبہ پھر کام سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے گزشتہ ماہ ہی چوہدری رشید کو ان کے عہدے پر بحال کیا تھا


ویب ڈیسک June 10, 2015
صدر ممنون حسین نے چوہدری رشید احمد کو 2013 میں وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر برطرف کیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کو ایک مرتبہ پھر کام سے روک دیا ہے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی اورجسٹس اطہرمن اللہ پرمشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کے خلاف وفاق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فاضل بینچ انٹراکورٹ اپیل کی سماعت تک چوہدری رشید کی چیرمین پیمرا بحالی سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے انہیں کام سے روک دے۔ عدالت عالیہ نے موقف سننے کے بعد چوہدری رشید کو تاحکم ثانی چیئرمین پیمرا کی حیثیت سے کام سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری رشید احمد کو صدر ممنون حسین نے 2013 میں وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر برطرف کیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہی گزشتہ ماہ چوہدری رشید کو ان کے عہدے پر بحال کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں