نادرا سے خفیہ معلومات چرا کر عمران خان کو فراہم کی گئیں چوہدری نثار علی

نادرا سے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے جب کہ ادارے میں کرپشن بھی ناقابل قبول ہے، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک June 10, 2015
نادرا کسی سیاسی جماعت کی ریکروٹمنٹ ایجنسی نہیں، وزیر داخلہ، فوٹو:فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کا کہنا ہے کہ نادرا کے کچھ ملازمین حساس معلومات چراتے رہے یہاں تک کہ عمران خان کو بھی خفیہ معلومات فراہم کی گئیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا نیشنل ڈیٹا بیس کا امین ہے، حکومت اس نادرا کے ادارے کو بہت آگے لے جانا چاہتی ہے اس لیے ادارے سے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے جب کہ نادرا میں کرپشن بھی ناقابل قبول ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کو کام کرنے کی کھلی چھوٹ دی تاہم کچھ ملازمین حساس معلومات چراتے رہے یہاں تک کہ عمران خان کو بھی خفیہ معلومات فراہم کی گئیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا کسی سیاسی جماعت کی ریکروٹمنٹ ایجنسی نہیں اور نہ ہی اس کے ملازمین کو کسی غیر ملکی سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔