سلمان خان کے میرے اوپر بہت احسانات ہیں جیکولین فرنینڈس

فلم ’’کک‘‘ میں کام کرنا میری زندگی کا بہترین تجربہ تھا، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک June 10, 2015
سلمان خان کے ساتھ نئی فلم ’’کک 2‘‘ کے علاوہ کسی اور فلم میں جلوہ گر ہوں گی،اداکارہ، فوٹو فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈمیں قدم رکھنے والی سرلنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں سلمان خان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم اداکارہ جیکولین اب بھی دبنگ خان سے دوستی کا دم بھررہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے میرے لیے بہت کچھ کیا اور ان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں جب کہ فلم ''کک'' میں ان کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا بہترین تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ''کک2'' کا کردار میرے مطابق نہ ہو تاہم سلمان خان کے ساتھ نئی فلم ''کک 2'' کے علاوہ کسی اور فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار سلمان خان نے فلم''کک'' کے سیکوئیل میں جیکولین فرنینڈس کو شامل نہ کر نے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔