بھارتی ریاست بہارکے وزیراعلیٰ نومبرمیں پاکستان آئینگے

9نومبرکوکراچی پہنچیں گے،5روزہ دورے کے دوران سکھرکے سادھوبیلہ مندربھی جائینگے.

نتیشن کمارکے ساتھ ریاستی کابینہ کے ارکان ہونگے، وفد پنجاب اور خیبر پختونخوا بھی جائیگا. فوٹو: فائل

بھارتی ریاست بہارکے وزیراعلیٰ نتیشن کمار اپنے وفد کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پرنومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گے۔


وفد میں ریاستی کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں ، وزیراعلیٰ صوبہ بہار نتیشن کمار اپنے دورے کے دوران اندرون سندھ میں تاریخی مقامات وہندئوں کے مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے جبکہ سکھرمیں سادھوبیلہ مندربھی جائینگے۔ ان کی 9نومبرکوکراچی آمدکے موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی ایئرپورٹ پران کا ستقبال کریں گے اور ان کے اعزازمیں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست میں پاکستان سے بھارت جانے والے پارلیمنٹرین کے وفد نے اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ بہار کی دعوت پربہار کے شہر پٹنہ کا دورہ کیا تھا اور انھیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی بھارتی وزیراعلیٰ نتیشن کمار اپنے پاکستان کے دورے کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخوا کا بھی دورہ کریں گے۔
Load Next Story