کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری پر نظریں جمالیں

انتھک محنت اور اچھی کارکردگی کے باعث بالی ووڈ میں مقام بنایا، ادکارہ


ویب ڈیسک June 10, 2015
کیرئیرمیں کامیابی کے لیے اچھے اسکرپٹ اور ڈائریکٹرکی مدد کی ضرورت ہوتی ہے،کنگنا رناوت فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی کوئین کنگنارناوت نے اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعدہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا کہ انتھک محنت اور اچھی کارکردگی کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں مقام بنایا ہے جس کے بعد اب آگے بڑھنے سے متعلق سوچنا شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کیریئر میں کامیابی کے لیے اچھے اسکرپٹ اور ڈائریکٹرکی مدد کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ایسانہ ہوا تو ہدایت کاری کی طرف جانے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کنگنا رناوت کی ریلیز ہونے والی فلم''تنو ویڈز منوریٹرن'' نے باکس آفس پردھوم مچا دی ہے اور فلم نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔