بھارت ایک انچ بھی سرحد کے اندر آیا تو روتا دھوتا واپس جائے گا وزیر دفاع

بھارت کو اقتصادی راہداری کی بہت تکلیف ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک June 10, 2015
بھارتی وزیراعظم اور کابینہ ممبران کے بیانات پاک بھارت تعلقات کوزہرآلود کررہے ہیں، خواجہ آصف، فوٹو:فائل

پاکستان نے بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بھارت یاد رکھے کہ پاکستان برما نہیں بلکہ ایٹمی قوت ہے اور اگر بھارت ایک انچ بھی سرحد کے اندر آیا تو روتا دھوتا واپس جائے گا دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے اس کی دھمکی سے پاکستان مرعوب ہونے والا نہیں۔

https://img.express.pk/media/images/d1/d1.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اور کابینہ ممبران کے بیانات پاک بھارت تعلقات کو زہرآلود کررہے ہیں تاہم وہ یاد رکھیں کہ پاکستان برما نہیں بلکہ ایٹمی قوت ہے اگر بھارت ایک انچ بھی سرحد کے اندر آیا تو روتا دھوتا واپس جائے گا جب کہ ہم آتش فشاں پر بیٹھے ہیں اگر وہ پٹھا تو سب کا ہی نقصان ہوگا۔

https://img.express.pk/media/images/q48/q48.webp

https://img.express.pk/media/images/pakchina-corridor/pakchina-corridor.webp

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاک فوج کو پوری دنیا سراہتی ہے جو اس وقت دہشت گردوں کے خلاف کامیاب جنگ لڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقتصادی راہداری کی بہت تکلیف ہے جب کہ بھارت کے ساتھ سارا جھگڑا کشمیر کا ہے جس پر پاکستان آج بھی امن کا خواہشمند ہے کیونکہ کشید گی کی صورتحال برصغیرمیں بہت بڑی تباہی کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔



https://img.express.pk/media/images/q57/q57.webp

https://img.express.pk/media/images/ch-nisar/ch-nisar.webp

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت خطے میں امن چاہتے ہیں مگر بھارت کاتسلط اور اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان کے بارے میں غلط عزائم رکھنے والے کان اور آنکھیں کھولیں، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان میانمار نہیں اور ہماری مسلح افواج ہرقسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q67/q67.webp

https://img.express.pk/media/images/modi2/modi2.webp

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں خصوصی کردار اور تاریخ کو ایک طرف رکھ کر وزیراعظم نواز شریف نے خود نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور مذاکرات کے عزم کااعادہ کیا، اس کے بدلے میں مذاکرات کے تمام دروازے بند کردئیے گئے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بمباری بھارتی پالیسی کاحصہ بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزرا کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات روز کا معمول بن گئے ہیں، بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارتی حکومت یہ بھی سن لے ان کے وزیروں کے نت نئے دھمکی آمیز بیانات سے پاکستان مرعوب نہیں ہوگا، پاکستان پرتسلط، اجارہ داری اور تھانے داری قائم کرنے کے بھارتی عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے۔



https://img.express.pk/media/images/q77/q77.webp

https://img.express.pk/media/images/sartaj1/sartaj1.webp

سینیٹ اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ 1971 میں پاکستان کو دولخت کرنے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q87/q87.webp

https://img.express.pk/media/images/UN-security-council/UN-security-council.webp

سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت نے دورہ بنگلا دیش کے دوران بھارتی وزیراعظم کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے 1971 کی جنگ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا اہل نہیں جب کہ بھارتی وزیر راجیو سنگھ راٹھور کا بیان بھی انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔