فٹ بالر میسی کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

میسی پر ٹیکس چوری کے الزام عائد ہے جس کا مقدمہ اسپین کی عدالت میں چل رہا ہے


ویب ڈیسک June 10, 2015
ایک اندازے کے مطابق میسی کی کل سالانہ آمدن 31 ملین یورو سے زائد ہے،فوٹو:اے ایف پی

اسپین کی عدالت نے ٹیکس چوری کے مقدمےمیں ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالرلیونل میسی کی مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔

4 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئراوربارسلونا کلب کے سپراسٹارمیسی اوران کے والد کے خلاف اسپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے ان پرالزام ہے کہ انہوں نے 2007 اور 2009 میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔ میسی کی جانب سے اسپین کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔کیس کی سماعت کےدوران عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات کے متعدد ثبوت ہیں کہ فٹبالرایک بڑے مالیاتی گروپ سے مالی طور پر مستفید ہوئے اورانہوں نے اسپین کے محکمہ انکم ٹیکس کو بھاری نقصان پہنچایاہے۔

رپورٹس کے مطابق مطابق میسی کوایک بڑی رقم ان کی تصاویر کے حقوق بیچنے سے حاصل ہوئی تھی جب کہ میسی اوران کے والد نے ان کمپنیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ٹیکس ادا کرنے سے بچانے کے لیے چھپایا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اگرمیسی پریہ الزام ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں 6 برس تک قید اوربھاری جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بارسلونا کلب میسی کو تنخواہ کے طور پر سالانہ ایک کروڑ60 لاکھ یورو دیتا ہے اور یوں وہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اس کے علاوہ میسی نے مختلف اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کے معاہدے بھی کررکھے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کی کل سالانہ آمدن 31 ملین یورو سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں