ملک سے فروسودہ جاگیردارنہ نظام کا خاتمہ ضرور ہوگاالطاف حسین
حق پرستی کے مشن ومقصدکے حصول کیلیے ثابت قدمی سے جدوجہد جاری رکھیں،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ11، جون ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے اور اس دن ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہدکاعملی آغاز کیا گیاجو تمام تر مصائب ومشکلات کے باوجود آج بھی جاری ہے۔
اے پی ایم ایس او کے37 ویں یوم تاسیس پراپنے خصوصی پیغام میں الطا ف حسین نے دنیا بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردعوام کویوم تاسیس کی مبارکباددی اور کہاکہ 11جون 1978 کو اے پی ایم ایس او کی بنیاد کے ساتھ ہی ملک بھر کے عوام میں شعوری بیداری کا عمل شروع ہوگیاتھا،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اے پی ایم ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے بطن سے غریب ومتوسط طبقء کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم نے جنم لیا،جس غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور ایماندار افرادکوسینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی ایوانوں میں بھیج کر غریبوں کاسراونچاکیاہے۔
الطاف حسین نے کہاکہ آج ایم کیوایم کا حق پرستانہ فکروفلسفہ پاکستان کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اورحق پرستی کے پرچم تلے ملک کی تمام مظلوم قومیتوں، مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام متحدہیں،مظالم،جبروتشددکے تمام ہتھکنڈے آزمائے گئے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی ہرسازش ناکام ثابت ہوئی۔الطاف حسین نے کہاکہ اے پی ایم ایس اواورایم کیوایم کے تمام کارکنوں پر زوردیا کہ نظریے کی بقا وسلامتی کیلیے اپنی جانوں کے کانذرانہ پیش کرنے والے شہداکی قربانیوں کو ہرگزفراموش نہ کریں۔
شہدا، اسیراورلاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کی خبرگیری کریں،حق پرستی کے مشن ومقصدکے حصول کیلیے ثابت قدمی سے جدوجہد جاری رکھیں، طلبا ،محنت ولگن سے علم حاصل کریں،نقل کے رحجان سے گریز کریں، والدین، اساتذہ ، بزرگوں اورخواتین کا احترام کریں۔الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ انشا اللہ حق پرستی کی جدوجہدکامیابی سے ہمکنارہوگی۔
ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ ہو گا اور ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی۔الطاف حسین آج جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے،یوم تاسیس پرالطاف حسین کاخطاب اندرون سندھ، پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاترپربھی بیک وقت سناجائے گا،یوم تاسیس کامرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیز آبادمیں ہوگا،تمام تیاریاں اورانتظامات مکمل ہیں۔جناح گراؤنڈسمیت نائن زیرو،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ اورمکاچوک ودیگرعلاقوں کوایم کیوایم کے پرچموں اورالطاف حسین کی تصاویراوربینروں سے سجادیاگیاہے ۔