فیصل آباد میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

مجرم شاہد شفیق نے 2001 میں اپنی پھوپھی کو قتل کیا تھا

گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔فوٹو : فائل

ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم شاہد شفیق کو عل الصبح پھانسی دے دی گئی جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم نے 2001 میں اپنی پھوپھی کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 کے قریب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔
Load Next Story