پشاورمیں ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی پرخود کش حملہ اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

خودکش حملہ آور نے حیات آباد میں اپنی موٹر سائیکل کو ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی گاڑی سے ٹکرادیا


ویب ڈیسک June 11, 2015
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

حیات آباد میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایس پی کینٹ رانا عبدالفاروق کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے خود کو پشاور کے علاقے حیات آباد فیز5 میں ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق ایف آر پی کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایچ ایم سی منتقل کیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کے اعضاء بھی جمع کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں