آدھی مٹھی خشک میوے روزانہ کھائیں اور لمبی عمر پائیں ماہرین

15 گرام خشک میوؤں کا روزانہ استعمال سانس اور اعصابی بیماریوں اور شوگر کے امکانات کو کم کرتا ہے، دید تحقیق

کم ازکم 10 گرام خشک میوے کھانے والوں میں دیگر لوگوں کی نسبت جلد موت کا امکان 23 فیصد کم رہا۔ فوٹو: فائل 

KARACHI:
ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ آدھی مٹھی یا کم از کم 15 گرام خشک میوؤں کا استعمال انسان کو قبل از وقت موت سے بچاتا ہے۔


بین الاقوامی جریدے جرنل ایپی ڈیمیالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی ماسٹرکٹ یونیورسٹی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے 10 برس کے دوران 55 برس سے 69 برس کی عمر کے 12 ہزار افراد کے طرز زندگی اور خوراک کے استعمال کا جائزہ لیا، جس کے بعد ان افراد میں موت کی اوسط شرح کا مشاہدہ کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ خشک میوے کا استعمال کرنے والے افراد میں کینسر، شوگر، سانس کی بیماریوں اور اعصابی نظام کی تباہی کے باعث موت کا خطرہ کم پایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو افراد روزانہ کم از کم 10 گرام خشک میوہ کھاتے تھے، ان میں دیگر لوگوں کی نسبت جلد موت کا امکان 23 فیصد کم رہا۔ اپنی خوراک میں خشک میووں کے استعمال کے باعث ان افراد میں اعصابی بیماریاں 45 فیصد، سانس کی بیماریاں39 فیصد جبکہ شوگر کے مرض کا خطرہ 30 فیصد کم رہا۔
Load Next Story