کوئٹہ میں غیر ملکی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کا آغاز

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 90 مسافروں کو لے کر ایئرپورٹ پہنچی تو انکا شاندار استقبال کیا گیا


ویب ڈیسک June 11, 2015
ایک اور غیر ملکی ایئرلائن بھی 17 جون سے کوئٹہ کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کردے گی۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرغیر ملکی ایئر لائنز نے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پروازں نے باقاعدہ فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے اور آج خلیجی ملک کی ایک ایئر لائن 90 مسافروں کو لے کر ایئرپورٹ پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔ یہ غیر ملکی ایئر لائن ہفتے میں 3 روز اپنی پروازیں کوئٹہ کے لئے بھیجے گی جب کہ اس کے علاوہ ایک اور غیر ملکی ایئرلائن بھی 17 جون سے کوئٹہ کے لئے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کردے گی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے کوئٹہ کے لئے آپریشن کا آغاز نہ صرف بلوچستان کے عوام کے لئے اچھی سہولت ہے بلکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ بھی بہتر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں