جیکی شروف بیٹے کو آئیفا ایوارڈ ملنے پر خوشی سے نہال

ٹائیگر کی کامیابی پر خدا اور مداحوں کا شکر گزار ہوں، اداکار جیکی شروف


ویب ڈیسک June 11, 2015
اداکارٹائیگر شروف نے آئیفا ایوارڈ2015 میں’’ بیسٹ میل ڈیبو‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، فوٹو:فائل

HILTON HEAD ISLAND: بالی ووڈ اسٹار جیکی شروف اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کو ''بیسٹ میل ڈیبو آئیفا ایوارڈ2015 '' ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

ماضی کے کئی اسٹارز نے بالی ووڈ میں اپنی اولادوں کو متعارف کروایا ہے لیکن کم ہی ایسااتفاق ہوا ہے کہ ان میں سے کوئی بھارتی فلم نگری میں قدم جمانے میں کامیاب ہواہو۔ بالی ووڈ اسٹارجیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے فلم''ہیروپنتی'' سے فلمی کیرئیر کا آغازکیا اور اپنی اداکاری کے باعث فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے فلمی میلے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ2015 کا ''بیسٹ میل ڈیبو''ایوارڈاپنے نام کرلیا۔

بیٹے کی کامیابی پر جیکی شروف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جب کہ اس کو آئیفاایوارڈملنے پر بہت زیادہ مسرور ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹائیگر کی کامیابی پر خدا اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جن کے پیار کی بدولت یہ مقام ملا ہے۔

واضح رہے کہ فلم''ہیروپنتی'' کی ہیروئین کریتی سنون کو بھی آئیفا 2015''بیسٹ فی میل ڈیبو'' ایوارڈ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں