مینگورہ میں اسکول ٹیچر کے ہاتھوں حادثاتی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق

آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں کے حملے کے بعد خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی خصوصی اجازت ہے


واقعے کے بعد پولیس نے اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا،فوٹو:فائل

مینگورہ کے اسکول میں استاد کے ہاتھوں حادثاتی طور پرپستول چل جانے سے 12 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق ضلع سوات کے شہرمینگورہ میں ایک نجی اسکول کے استاد اسٹاف روم میں بیٹھ کر اپنی پستول صاف کررہے تھے کہ اچانک غلطی سے ان سے فائر ہوگیا اور گولی کمرے کے باہر کھڑے ایک طالب علم کو لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعے کے بعد اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد خیبرپختونخواہ کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی تاکہ وہ دہشت گردی کے کسی واقعے کی صورت میں اپنا اور اسکول کے بچوں کا تحفظ کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں