پاکستان مخالف سرگرمیوں پرغیر ملکی این جی او ’’سیودی چلڈرن‘‘ کو کام سے روک دیا گیا

این جی او کے غیر ملکی عملے کو15 دن کےاندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 11, 2015
این جی او کے اسلام آباد میں قائم دفتر کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کو پاکستان مخالف سرگرمیوں پر ملک میں کام کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بچوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی امریکی این جی اوکے غیر ملکی عملے کو 15 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ تنظیم کے اسلام آباد میں قائم دفتر کو بھی سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کی وزارت داخلہ کو بھی فیصلے پرعمل درآمد کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ غیر ملکی این جی او کی سرگرمیاں ملکی مفاد کے منافی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل 2012 میں بھی سیو دی چلڈرن پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے غیر ملکی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا اورتنظیم پرالزام تھا کہ اس نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکا کے لئے جاسوسی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی مالی معاونت اور مدد فراہم کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں