چیف جسٹس نے بینظیرقتل کامقدمہ لارجربینچ کومنتقل کردیا

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،7بینچ تشکیل دیدیے گئے

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،7بینچ تشکیل دیدیے گئے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

چیف جسٹس افتخارچوہدری نے بینظیر بھٹو کے قتل کی دوسری ایف آئی آردرج کرنے کے بارے میں مقدمہ اپنے بینچ سے دوسرے بینچ کومنتقل کرکے سماعت کیلیے5رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے۔


مقدمے کی سماعت بدھ17اکتوبرکوہوگی۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بینچ جسٹس ثاقب نثار،جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس سرمدجلال عثمانی اورجسٹس گلزاراحمدپرمشتمل ہے۔سابق وزیر اعظم بینظیربھٹوکے چیف پروٹوکول افسراسلم چوہدری نے بینظیر بھٹوکے قتل کے دوسرے ایف آئی آرکے اندراج کیلیے ہائیکورٹ سے درخواست مستردہونے پرسپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔اپیل کنندہ نے ایف آئی آرمیں سابق صدر پرویز مشرف،رحمن ملک،بابراعوان اور پرویزالٰہی کے علاوہ دیگر افرادکو نامزدکرنیکی استدعاکی ہے۔

دریں اثناچیف جسٹس نے اگلے ہفتے کیلیے مقدمات کی سماعت کیلیے ایک لارجر اور ایک خصوصی بینچ سمیت7بینچ تشکیل دیدیے ہیں ان میںسے ایک ڈویژن بینچ کراچی رجسٹری میںسماعت کریگا۔اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں اہم زیر التوامقدمات کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ پیر کو اصغر خان،اوگرا ،ایفی ڈرین اوربختیارڈومکی کے اہلخانہ کے قتل کا مقدمہ سنے گا۔یہی بینچ منگل کوحج کرپشن،ایساف کنٹینرز اور کرائے کے بجلی گھروں،بدھ کو دہری شہریت کیس سنے گا۔ سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف راجاریاض کوبھی طلب کیاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story