پٹرول 29 روپے سستا ڈیزل 316 روپے مہنگا کرنے کی تجویز

اوگرا اور تیل کمپنیوں نے آئندہ ہفتے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال


News Agencies October 14, 2012
اوگرا اور تیل کمپنیوں نے آئندہ ہفتے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور تیل کمپنیوں نے آئندہ ہفتے سے ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی جس میں پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہفتہ کو اوگرا ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول فی لیٹر 2 روپیہ 9 پیسہ سستا اور ڈیزل 3 روپیہ 16 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں مٹی کا تیل 1 روپیہ 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول سستا ہونے سے سی این جی کی قیمت بھی تقریبا 2 روپیہ فی کلو گرام تک کم ہونے کی توقع ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن (آج ) اتوار کو جاری کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |