کراچیفائرنگ ولاشیں ملنے کے واقعات11ہلاکمتعدد زخمی

بلدیہ وموچکومیں4،لانڈھی،نپیئر،لیاقت آباداورجوہرمیں4ہلاکتیں،2لاشیں ڈاکیارڈسے ملیں


Staff Reporter October 14, 2012
بلدیہ وموچکومیں4،لانڈھی،نپیئر،لیاقت آباداورجوہرمیں4ہلاکتیں،2لاشیں ڈاکیارڈسے ملیں۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ اورلاشیں ملنے کے واقعات کے دوران مزید11افرادہلاک اورمتحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت متعددزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کسٹم ہاؤس ڈاکیارڈ روڈسے جمعے اورہفتے کی درمیانی شب کارسوارملزمان بوری میں بند2افرادکی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے،اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشیں قبضے میں لے کراسپتال پہنچادیں،ملزمان نے دونوں مقتولین کو اغواکے بعدبدترین تشددکانشانہ بنانے کے بعدسروں پر گولیاں مارکر قتل کردیااورلاشیں پھینک کرفرارہوگئے ، بعدازاں مقتولین کی شناخت42سالہ نبی بخش بلوچ اور آصف بلوچ کے نام سے ہوئیں،مقتولین شاہ بیگ لین لیاری گلی نمبر11کے رہائشی اورگیٹ جالی بنانے کا کام کرتے تھے۔

مقتول نبی بخش3بچوں جبکہ آصف بلوچ2بچوںکاباپ تھا،مقتولین کاکسی بھی گروپ سے کوئی تعلق نہیں تاہم شبہ ہے کہ انھیں مخبری کے شبے میں قتل کیاگیا،پولیس کاکہناہے کہ مذکورہ واقعہ لیاری اوراس کے اطراف میں ہونیوالے واقعات کا تسلسل ہیل۔نیپئر کے علاقے جناح آبادگلی نمبر 7میں رہائش پذیراکرم بلوچ کونامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کرسر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا اورفرار ہوگئے ۔اکرم بلوچ کوسر میں گولی کچھ فاصلے سے لگی جبکہ پولیس واقعہ کو خودکشی قرار دے رہی تھی،مقتول 4 بچوں کا باپ اور اکثر بیمار رہتاتھا۔اس کی پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں دکان تھی۔ لانڈھی89 موڑپر پٹرول پمپ کے قریب 2 گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔

اس دوران فائرنگ کی زدمیں آکر محمدعدیل ہلاک ہوگیا،مقتول اپنے ماموں سرفرازکی ڈرم کی دکان پر کام کرتا تھااورواقعے کے وقت دکان کے باہرکھڑاتھا،مقتول لعل آباد2نمبرکارہائشی تھا۔بلدیہ ٹائون کے علاقے موچکودائود گوٹھ میں دوبرادریوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں12 سالہ اللہ دادسولنگی ہلاک جبکہ اس کابھائی 16 سالہ واجدسولنگی زخمی ہوگیا،ہلاک و زخمی کاآبائی تعلق لاڑکانہ سے ہے،علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں برادریوں میں تلخ کلامی پر شروع ہونے والے جھگڑے نے مسلح تصادم کی صورت اختیارکرلی۔موچکوکے علاقے اتحادٹائون میںW-55 کے آخری اسٹاپ کے قریب ہوٹل پرفائرنگ سے55 سالہ امیرمحمد اور20سالہ عثمان ہلاک ہو گئے۔

سعیدآبادسیکٹر 12-D میں پانی کے تنازع پرملزم طارق نے اپنے پڑوسی 25 سالہ بلال کو گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کرکے ہلاک کردیا۔گلستان جوہر بلاک 3 میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کرکے 21 سالہ عدیل ہلاک ہوگیا۔ لیاقت آباد4نمبر میں ارم بیکری کے قریب پر کارپرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ ارسلان ہلاک اور20 سالہ وقاص خمی ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی آل پاکستان مسلم لیگ کاکارکن ہیں،مقتول انگارہ گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتاہے۔کھارادرمیں واقع بانٹوااسپتال کے قریب اغوامیں ناکامی پرمتحدہ قومی موومنٹ یونٹ28کے کارکن 45 سالہ جہانگیرکوزخمی کردیاگیا،مضروب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سائٹ اے تھانے کی حدودباوانی چالی میٹروول کے قریب موٹرسائیکل سوارکامران کونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیااورفرار ہوگئے،کامران نارتھ کراچی کا رہائشی ہے۔ناظم آبادنمبر2میں گھرکی چھت پرسوئی ہوئی2سالہ اویناش نامعلوم سمت سے گولی سینے میں لگنے سے زخمی ہوگئی، ملیر سٹی کے علاقے غازی ٹائون میں فائرنگ سے16سالہ محمدنواززخمی ہوگیا،ڈیفنس فیز 6 میں خیابان نشاط میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوںکی فائرنگ سے قومی ایئرلائن کا پائلٹ63سالہ کیپٹن نعمان زخمی ہوگیا،نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوئوں کی فائرنگ سے رشیدزخمی ہوگیا۔کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں رحیم آباد محلے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیاجس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں