سفاک دہشت گرد جہالت کے اندھیروں میں گم ہیںالطاف حسین

امن لشکرکے دفترمیں دھماکے کافوری نوٹس لیاجائے،قائدمتحدہ،آج اہم خطاب کرینگے


Express Desk October 14, 2012
امن لشکرکے دفترمیں دھماکے کافوری نوٹس لیاجائے،قائدمتحدہ،آج اہم خطاب کرینگے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے درہ آدم خیل کے کوہاٹ روڈپرواقع بازارمیں امن لشکرکے دفترمیں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں امن لشکرکے نمائندوں سمیت متعددبے گناہ افرادکی شہادت اورزخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بم دھماکے کرکے بے گناہ انسانوںکوخاک وخون میں نہلانے والے امن وانسانیت کے کھلے دشمن ہیں اورملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پرگامزن ہیں، بم دھماکے اورقتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردبزدل ہیں اورجہالت کے اندھیروںمیں گم ہیں،یہ دہشت گرد مذموم کارروائیاںکرکے دنیابھرمیں امن،آشتی اورسلامتی کے دین اسلام کوبدنام کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

الطاف حسین نے صدرزرداری،و زیراعظم راجاپرویز اشرف، وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے مطالبہ کیاکہ کوہاٹ بازارمیں امن لشکر کے دفترمیں بم دھماکے کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، دہشت گردوںکیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکرعوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔دریں اثناالطاف حسین آج بروزاتوارکوسہ پہر3:00بجے کراچی سمیت ملک بھرمیں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے اجتماعات سے اہم خطاب کریںگے۔مرکزی اجتماع کراچی میں جناح گرائونڈعزیز ٓبا د میں ہوگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔جنرل ورکرزاجلاس کے اجتماعات گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں36سے زائدمقامات پرمنعقدہوںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔