16 لاکھ مستردپاسپورٹس میں سے10لاکھ کااندراج نہیں

غلط استعمال کاخدشہ نہیں، پاسپورٹ جلانے کیلیے کمیٹی بنائی جائے گی، ڈی جی

پاسپورٹس تلف کرنے کے لیے مطلوبہ بھٹی تاحال حاصل نہیں کی گئی، ذرائع فوٹو: فائل

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈپاسپورٹ میں کوالٹی کنٹرول سے مسترد شدہ 10لاکھ پاسپورٹس بغیراندراج موجود ہیں، 2004 سے اب تک16لاکھ سے زائدپاسپورٹ مستردہوئے جن میں سے6لاکھ کاریکارڈ بنایاگیااورانونٹری تیارکی گئی۔


ذرائع کاکہناہے ان پاسپورٹس کے چوری ہونے یا دیگرمقاصدمیں استعمال ہونے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی اقدام نہیں کیے گئے، پاسپورٹستلف کرنے کیلیے مطلوبہ انسی نیٹر(بھٹی)تاحال حاصل نہیں کیا گیا۔ ڈائریکٹرجنرل امیگریشن اینڈپاسپورٹ عثمان اخترباجوہ کاکہناہے پاسپورٹس کے غلط استعمال کاخدشہ نہیں، انسی نیٹرخریداری کے مرحلے میں ہے۔
Load Next Story