ریلوے کرایوں میں یکم جولائی سے 25فیصد تک اضافے کا فیصلہ

اے سی سلیپر کے کرایوں میں25فیصد، بزنس کلاس کے کرایوں میں 16فیصد اضافہ ہوگا


Bilal Ghori June 12, 2015
تمام ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ریلوے حکام نے یکم جولائی سے ملک بھر کی تمام ریل گاڑیوں کے اے سی سلیپر کے کرایوں میں25فیصد اور بزنس کلاس کے کرایوں میں 16 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اور وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھنے کی وجہ سے محکمے پر مالی بوجھ بڑھنے کے باعث کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ مختلف سیکشنوں اور ٹرینوں کی اکانومی کلاس میں 3 سے5 فیصد کرایوں کی مد میں دی جانے والی رعایت بھی آج سے ختم کر دی گئی ہے۔ تمام ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |