پاکستان کو کشن گنگا ڈیم کا معائنہ کرایا جائے ثالثی عدالت کا بھارت کو حکم

کمشنر سندھ طاس آصف بیگ کی قیادت میں تین رکنی پاکستانی وفد بھارت روانہ، پیر کو سائٹ کا معائنہ کرے گا


Online October 14, 2012
عالمی بینک کی ثالثی عدالت نے پاکستان کووولر اور تل بل نیوی گیشن معائنے کی بھی اجازت دے دی، نجی ٹی وی

عالمی بینک کی ثالثی عدالت نے بھارت کوکشن گنگابجلی گھرکی سائٹ کے دوبارہ معائنے کاحکم دے دیا۔

پیر کو پاکستانی وفد بھارتی کمشنر اورنگا ناتھن کے ساتھ ڈیم سائیٹ کا مشترکہ معائنہ کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتے کے روزسندھ طاس کے کمشنر آصف بیگ مرزاکی سربراہی میں تین رکنی وفد بھارت روانہ ہو گیا ہے،عالمی بینک کی ثالثی عدالت نے یکم ستمبرکوسماعت مکمل کرتے ہوئے بھارت کوکشن گنگا دریا میں کسی بھی قسم کی تعمیر سے روک دیا تھا اور اب عدالت نے کشن گنگا ڈیم کے معائنے کی اجازت دیدی ہے، اسکے علاوہ پاکستان کو وولر اور تل بل نیوی گیشن معائنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں