بھارت کا آر پارتجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کااعلان

بھارتی وزیرداخلہ کی پونچھ کراسنگ پوائنٹ آمد، تاجروںکومسائل حل کرنیکی یقین دہانی


Numainda Express October 14, 2012
بھارتی وزیرداخلہ کی پونچھ کراسنگ پوائنٹ آمد، تاجروںکومسائل حل کرنیکی یقین دہانی

بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمار شندے نے گزشتہ روز پونچھ کراسنگ پوائنٹ چکاں داباغ کا دورہ کیا اورتاجروں سے ملاقات کی۔

تاجروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ انھیں مواصلاتی سہولتیں فراہم کی جائیں، آرپار تجارت کوکشمیریوں تک محدود رکھاجائے۔ بینکنگ سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ تجارتی اشیاء کی لسٹ میں اضافہ کیاجائے تاکہ دونوں طرف کی عوام کو خاطرخواہ فائدہ پہنچ سکے۔ وزیرداخلہ نے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی مشکلات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور جلد ہی ان تمام مسائل پر قابو پالیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ آرپار تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں