شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک متعدد ٹھکانے بھی تباہ

کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک جب کہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے. فوٹو:فائل

شوال کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کارروائی میں اہم دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ برس دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکیورٹی فورسز کے متعدد جوان بھی شہید ہو چکے ہیں۔
Load Next Story