کراچی میں مکھی بھی مرجائے تو ہڑتال ہوتی ہے وزیراعظم نواز شریف

کراچی میں ہڑتالیں بند ہوجائیں تو لوگ خوشحال اور ملک ترقی کرنے لگے گا، وزیراعظم کا چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک June 12, 2015
جب اقتدار میں آئے تھے تو چیلنجز بہت تھے لیکن اب ان میں کمی آئی ہے،وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں مکھی بھی مرجائے تو احتجاج ہوتا ہے اگر احتجاج اور ہڑتالیں بند ہوجائیں تو لوگ خوشحال اور ملک ترقی کرنے لگے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q310/q310.webp

وفاق ہائےایوان صنعت وتجارت کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہڑتالیں نہ ہوں تو یہاں سرمایہ کاری آئے گی اور شہرقائد میں میٹرو چلنے لگے گی، بہت جلد کراچی حیدرآباد موٹروے پر کام شروع ہونے والا ہے، جب اقتدار میں آئے تھے تو چیلنجز بہت تھے لیکن اب ان میں کمی آئی ہے تاہم کراچی اور بلوچستان سمیت ملک بھر کی سیکیورٹی سے غافل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 سالوں میں گوادر پورٹ کو فری پورٹ بنائیں گے جس کے بعد ملک کی تقدیر بدل جائے گی جب کہ 2017 تک ملک سے بجلی کی قلت کا خاتمہ کردیا جائے گا،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے ہی نہیں بلکہ اسے سستا کرنا ہمارا فرض ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q410/q410.webp

https://img.express.pk/media/images/nawaz-speech/nawaz-speech.webp

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھر میں 330 میگا واٹ بجلی کے2 منصوبے لگ رہے ہیں جس کے لئے تھر کا کوئلہ استعمال ہوگا جب کہ نئے پلانٹ اور مشینری پر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز آئی ہے جس پرسوچا جاسکتا ہے ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے بیرون ملک سے پلانٹ لائے جائیں اور پیداوار دینے کے بعد اس کی ڈیوٹی ادا کردی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں جب کہ حکومت بزنس کونسل بنائے گی جس کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہوگی۔

https://img.express.pk/media/images/q59/q59.webp

https://img.express.pk/media/images/nawaz-governor/nawaz-governor.webp

دوسری جانب وزیراعظم نے گورنر ہاؤس ميں گورنر سندھ ڈاكٹرعشرت العباد خان اور وزيراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار ،انجينئر خرم دستگير خان ،وزير مملكت جام كمال بھی موجود تھے۔ ذرائع كے مطابق ملاقات ميں سندھ كی مجموعی سياسی صورت حال ،كراچی ميں جاری ٹارگٹڈ آپريشن اور ديگر امور پر تفصيلی تبادلہ خيال كيا گيا ۔ ذرائع كا كہنا ہے كہ وزيراعظم نے كہا كہ كراچی ميں آپريشن كی كاميابی كے ليے وفاقی حكومت سندھ حكومت اور قانون نافذ كرنے والے اداروں كو ہر ممكن تعاون اور وسائل فراہم كرے گی، دہشت گردوں كے مالی نيٹ ورک كو توڑے بغير كاميابی اہداف حاصل نہيں ہوسكتے ہيں اسی ليے قانون نافذ كرنے والے اداروں كو ہدايات جاری كی گئی ہيں كہ كراچی ميں بھتہ خوری، قبضہ مافيا سميت ديگر جرائم كی مافياز كا مكمل خاتمہ كيا جائے اور انٹيلی جنس بنيادوں پر اس نيٹ ورک كے خاتمے اور ان كی سرپرستی كرنے والوں كا قلع قمعہ كيا جائے۔ وزيراعظم نے كہا كہ كراچی ميں امن كے قيام كيليے جاری آپريشن كاميابی كی طرف گامزن ہے، سياسی قوتيں اور عوام كراچی ميں قيام امن كے ليے حكومت اور قانون نافذ كرنے والے اداروں كا بھرپور ساتھ ديں تاكہ شہر قائد كی رونقوں كو بحال كيا جاسكے۔

https://img.express.pk/media/images/q69/q69.webp

https://img.express.pk/media/images/qaim1/qaim1.webp

وزيراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ نے وزيراعظم كو سندھ اپيكس كميٹی كے فيصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ كيا جب کہ وزيراعلیٰ نے وزيراعظم كو وفاق كی جانب سے فنڈز كی كمی اور ترقياتی امور سميت ميگا پروجيكٹس كے حوالے سے مركزی حكومت كے عدم تعاون پر صوبے كی تشويش سے آگاہ كيا۔ وزيراعظم نے وزيراعلیٰ سندھ كو يقين دہانی كرائی كہ وفاقی حكومت صوبے كے ديگر مسائل اور ترقياتی كاموں كيليے بھی ہر ممكن تعاون كرے گی اور ميگا پروجيكٹس كی تكميل، كراچی آپريشن كے ليے فنڈز كی فراہمی سميت ديگر مسائل كو بھی جلد حل كرديا جائے گا۔ اس موقع پر وزيراعلیٰ سندھ نے كہا كہ سندھ حكومت قانون نافذ كرنے والے اداروں كو ہرممكن وسائل فراہم كرے گی اور دہشت گردوں كے مالی نيٹ ورک كو توڑنے كيليے بھی تمام ذرائع استعمال كيے جائيں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q79/q79.webp

https://img.express.pk/media/images/inaug/inaug.webp

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے حب میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا افتتاح کیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سے غربت، جہالت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے تو امن قائم کرنا ہوگا اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ امن قائم کیا جائے جس کے لئے ضروری ہے کہ مجرموں کو سالوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں سزا دی جائے اور زمانے کے بدترین دہشت گرد نرمی کے حقدار نہیں انہیں تیزی کے ساتھ کیفرکردار تک پہنچانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بھاگتے بھاگتے لوگوں پر گولیاں چلاتے ہیں جب کہ سانحہ صفورا گوٹھ بزدلی کی بدترین مثال ہے جس کے ملزمان پکڑے گئے ہیں اور امید ہے سانحے کے مجرموں کو جلد سزا ملے گی۔



https://img.express.pk/media/images/q89/q89.webp

https://img.express.pk/media/images/khi-operation/khi-operation.webp

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی طرح کراچی میں امن قائم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں، خوشی ہے کہ کراچی کا امن واپس لوٹ رہا ہے جب کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن ایک ایک دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر خطے کے ممالک کے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ ہے،گوادر منصوبے سے بلوچستان دیگر صوبوں سے آگے نکل جائے گا اور منصوبے سے بلوچستان کی اقتصادی ترقی کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q95/q95.webp

https://img.express.pk/media/images/loadshedding/loadshedding.webp

وزیراعظم نے نوید سناتے ہوئے کہا کہ 2017 تک پاکستان سے بجلی کی قلت ختم کردی جائے گی،قدرتی وسائل کے اعتبار سے تیل اور گیس ممتاز حیثیت رکھتے ہیں بلوچستان میں تیل صاف کرنے کے کارخانے کی تعمیر اہم کارنامہ ہے تاہم تیل اور گیس میں خودکفالت کی منزل حاصل کرنے میں وقت لگے گا، آج تیل ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے اور پاکستان میں تیل ریفائنری کی پیداوار 13.5 ملین ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے جو کہا ہے وہ کرکے دکھائیں گے اور بلوچستان میں شرپسندی کرنے والے عناصر کو جلد پکڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں