کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے تحفظ کیلئے تمام تراقدامات اٹھائے گا دفتر خارجہ

بھارتی بیانات پر پاکستان نے مناسب درعمل دیا، ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ

پھانسیوں کے معاملے میں پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہا، ترجما دفتر خارجہ. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملک نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی تو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔


اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر کسی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور افغانوں کی سربراہی میں ہونے والے مفاہمتی عمل کی حمایت کریں گے، افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن اور ہمارا دشمن افغانستان کا دشمن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سنجیدہ نوعیت کے مسائل ہیں جو مذاکرات سے ہی حل ہوں گے، بھارتی وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کے بیانات پر پاکستان نے مناسب درعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین پھانسی کی اجازت دیتا ہے اور مجرموں کو پھانسی دینے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، پھانسیوں کے معاملے میں پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہا۔
Load Next Story