ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع

عدالت نے عامرخان کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔


ویب ڈیسک June 12, 2015
عدالت نے عامرخان کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی. فوٹو:فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے عامر خان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنا ہے اس لئے ریمانڈ میں 25 جون تک توسیع کی جائے جب کہ عامر خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عامر خان اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے رہنما ہیں اس لئے انہیں جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عامر خان کو 25 جون تک جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ان پر قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان فرحان مُلا، عبید کے ٹو، نادر شاہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں