روس یوکرائن کے معاملے پرغلط بیانی سے کام لے رہا ہے امریکا

روس یوکرائنی باغیوں کو مسلح کررہا ہے، امریکی سفیرکا کیف میں تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک June 12, 2015
روس یوکرائنی باغیوں کو مسلح کررہا ہے، امریکی سفیرکا کیف میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو:فائل

HARIPUR/ LONDON: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرائن کے معاملے پر واضح جھوٹ بولتے ہوئے یوکرائن کی مغرب نواز حکومت کو ختم کرنے کے لیے جاری جنگ پر پردہ ڈال رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیرسمانتھا پاور نے یوکرائنی دارالحکومت کیف میں جمع سینکڑوں مظاہرین سے خطاب کرتےہوئے ماسکو کو سخت پیغام دیا اور کہا کہ روس یوکرائنی باغیوں کو مسلح کررہا ہے جب کہ روس نے یوکرائن کی منتخب ہونے والی نئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے 14 ماہ سے جنگ چھیڑرکھی ہے تاکہ پہلے سے اقتصادی طور پر کمزور حکومت کو گرایا جاسکے۔ سمانتھا کے مطابق روس اپنے اس منصوبے پر میڈیا پروپگینڈا اورعالمی فورم میں مبہم تقاریر کے ذریعے پردہ ڈال رہا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن کے جنگ ذدہ علاقوں دونیسک اور لیوگانسک میں روسی افواج بھیجنے کی تردید کی ہے۔ روس نے اس سے قبل کئی فورم پر امریکا پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرائنی تنازعےکو ہوا دے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں