ایم کیوایم نے ڈی جی رینجرز کی بریفنگ مسترد کردی پیپلزپارٹی نے وضاحت مانگ لی

رپورٹ میں کہیں بھی ایم کیوایم کا نام شامل نہیں جب کہ فوراً ہمارا میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا، رہنما متحدہ قومی موومنٹ


ویب ڈیسک June 12, 2015
ہم پر 25 سال سے الزامات لگائے جارہے ہیں جنہیں آج تک عدالتوں میں ثابت نہیں کیا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار، فوٹو:فائل

KABUL: متحدہ قومی موومنٹ نے ڈی جی رینجرز کی بریفنگ کو مسترد کردی جب کہ پیپلزپارٹی نے وضاحت مانگی ہے دوسری جانب سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی رپورٹ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q40/q40.webp

https://img.express.pk/media/images/rabta1/rabta1.webp

کراچی میں ایم کیو ایم کےمرکز عزیز آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر اپیکس کمیٹی کی ایک ہفتے پرانی رپورٹ میڈیا میں پیش کی گئی جس کے آتے ہی ہماری جماعت کا میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا جب کہ رپورٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں پر الزامات لگائے گئے ہیں لیکن تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ تمام جرائم کے پیچھے ایم کیو ایم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کی رپورٹ میں کہیں بھی ایم کیوایم کا نام شامل نہیں، ہم پر 25 سال سے الزامات لگائے جارہے ہیں جنہیں آج تک عدالتوں میں ثابت نہیں کیا گیا جب کہ عدالتوں نے بھی ان الزامات کو مسترد کردیا۔

https://img.express.pk/media/images/q116/q116.webp

https://img.express.pk/media/images/kkf/kkf.webp

ڈاکٹر فاروق ستار نے قربانی کی کھالیں زبردستی چھیننے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپیکس کمیٹی کی رپورٹ سے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق کی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ ہمارے مینڈیٹ کو بھی ٹھپوں سے منسوب کیا گیا اور این اے 246 کے ضمنی انتخاب سے قبل ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا جس کے باوجود کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کو منتخب کیا۔

https://img.express.pk/media/images/q212/q212.webp

واضح رہے گزشتہ روز رینجرز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی تفصیلی بریفنگ جاری کی تھی جس میں کہا گیا کہ کراچی سے سالانہ 230 ارب روپے کی ناجائز کمائی ہوتی ہے۔



https://img.express.pk/media/images/q105/q105.webp

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھتہ خوری، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سمیت دیگرجرائم مشرف دور سے شروع ہوئے جب کہ کہا گیا کہ سندھ میں 230 ارب روپے کی کرپشن ہوئی لیکن مخصوص عدد کس طرح نکالا گیا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ایپکس کمیٹی کےاجلاس کے ایک ہفتے بعد یہ انکشاف کرنے کا کیا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن سے متعلق صوبائی حکومت سے بات ہوئی ہے تاہم زکواۃ، فطرہ اور کھالیں جمع کرنے اور چائنا کٹنگ سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں،سندھ حکومت کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوئی اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی پھیلانے والے گزشتہ کئی سال سے کارروائیاں کررہے ہیں یا یہ ایک دو سال کی کارروائی ہے جوبھی الزامات ہیں وہ سندھ حکومت سے شیئرکرنے چاہئیں۔



https://img.express.pk/media/images/q117/q117.webp

https://img.express.pk/media/images/shah-mehmood-fazlur/shah-mehmood-fazlur.webp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ رینجرزکی طرف سے کراچی میں جرائم کے حوالے سے جورپورٹ پیش کی گئی ہے وہ انتظامی معاملہ ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ رکن قومی اسمبلی شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں پہلی دفعہ مگرمچھوں پرہاتھ ڈالا گیاہے جوکراچی میں دہشت گردی اورجرائم میں ملوث ہیں اور اس کاپہلی دفعہ بہت بڑاانکشاف ہوا ہے،ہم نے کسی پرالزام نہیں لگایا،رینجرزنے رپورٹ پیش کی ہے اورہمارامطالبہ کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ایک انتہائی اہم ادارے کے سربراہ کی طرف سے پیش کیے جانے والے حقائق سیاسی بیان بازی یاالزام تراشی نہیں بلکہ خطرناک جرائم کی پردہ کشائی ہے،اگرحکومت ،عدلیہ اورپولیس نے اس کومحض اخباری بیان سمجھ کر چھوڑ دیاتویہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والی بات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں