وزیراعظم الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں الطاف حسین
جن صنعت کاروں نے وزیراعظم کو شکایت کی ان کے نام معلوم کررہا ہوں، قائد ایم کیوایم
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نہیں ہیں تاہم وہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ میں گورنر سندھ ہوتا تو اب تک استعفیٰ دے چکا ہوتا کیونکہ گورنر بے چارہ کیا کرے اسے تو خود پتا نہیں کہ اس کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کسی نے کہا کہ کراچی میں مکھی بھی مرجائے تو ہڑتال ہوتی ہے، جن صنعت کاروں نے ان کو شکایت کی ان کے نام معلوم کررہا ہوں ہم نوازشریف کے خلاف نہیں ہیں تاہم وہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ آصف زرداری، نوازشریف اور میں مل جاتے ہیں جب کہ اے این پی کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرتے ہیں اگر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی بات کی گئی تو مل کر سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں میرے خلاف کیس چل رہا ہے، وکلا کیس لڑرہے ہیں اور مجھے فیصلے کا انتظار ہے اسی لیے معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث اس پر مزید کوئی بات نہیں کرسکتا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2tqj9d_altaf-hussain_news