سنگاکاراسے چند سوالات

سنگاکارا شاندار کھیل کےعلاوہ،اپنی متانت اورخوبصورت گفتگو کی وجہ سے بھی وہ دوسروں سے الگ پہچانے جاتے ہیں


Magazine Report June 13, 2015
میں فوکسڈ ہوں اور فنٹاسٹک (Fantastic) یہ لفظ مجھے پسند ہے:کرکٹر:فوٹو : فائل

QUETTA: سری لنکا کے ممتاز کرکٹر کمار سنگاکارا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ شاندار کھیل کے علاوہ، اپنی متانت اورخوبصورت گفتگو کی وجہ سے بھی وہ دوسروں سے الگ پہچانے جاتے ہیں۔ غیر روایتی سوال و جواب پر مشتمل ان کی یہ گفتگو کرکٹ کی ایک ویب سائٹ پر شائع ہوئی، جسے اردو کے قالب میں ڈھال کر ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔

٭ اپنے آپ کو ایک لفظ میں متعارف کرائیں۔
فوکسڈ۔ (اپنے کام پر بھرپور توجہ رکھنے والا۔)
٭ کچھ الفاظ یا جملے، جو آپ زیادہ بولتے ہیں؟
فنٹاسٹک۔ (Fantastic)یہ لفظ مجھے پسند ہے۔ شاید بہت زیادہ۔

٭آپ کی سب سے نمایاں خصوصیت کیا ہے؟
میں بہت غیر منظم شخص ہوں۔
٭ اگر آپ اپنے ماضی کو بدلنے پر قادر ہوں، تو ماضی کی کس چیز کو بدلنا چاہیں گے؟
میں اپنے کرئیر میں ورلڈکپ کی فتح شامل کرنا چاہوں گا۔

٭ خوشی سے آپ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
خاندان۔
٭ آپ کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو کس اداکار کو اپنے کردار میں دیکھنا پسند کریں گے؟
امریکی اداکار رابرٹ ڈی نیرو کو۔

٭ دوسروں میں کون سی بات آپ کو سب سے زیادہ ناپسند ہے؟
تنگ نظری اور چھوٹا پن۔
٭ آپ کی پسندیدہ شخصیت کون ہے؟ اور کیوں؟
نیلسن منڈیلا۔ کیونکہ انہوں نے ایک بکھرے ہوئے ملک کو متحد کیا۔

٭ آپ کو سب سے زیادہ افسوس کس بات کا رہا ہے؟
ورلڈکپ نہ جیتنا۔
٭ وہ کون سے اہم اسباق ہیں، جو زندگی نے آپ کو سکھائے ہیں۔
ہمدردی اور فیاضی۔

٭ ٹوٹے دل والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
یقین سے نہیں کہہ سکتا۔ لیکن وقت زخم مندمل کر دیتا ہے۔
٭ دنیا میں کیا غلط ہے؟
سیاست اور جنگ۔

٭ کون سے دور میں رہنا آپ پسند کریں گے؟
60 کی دہائی میں۔ اس دور کی میوزک کی وجہ سے۔
٭ اگر آپ حیوان ہوتے تو کیا ہوتے اور کیوں؟
عقاب۔کیونکہ میں اڑوں گا۔
٭ سب سے خوبصورت چیز، جو آپ نے اپنی زندگی میں دیکھی ہے؟
میرے بچے۔

٭ آپ کا پسندیدہ افسانوی کردار کون سا ہے؟
سوپر مین۔ کیونکہ وہ اپنا زیر جامہ ، بیرونی طرف پہنتا ہے۔
٭ کوئی ایسی خوبی، جو بڑھا چڑھا کر بیان کی جاتی ہو؟
میں اس کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتا۔

٭ کون پہلے آیا؟ مرغی یا انڈا۔
میرے خیال میں دونوں میں سے کوئی نہیں۔ زندگی کی ابتدائی شکل بہت مختلف تھی اور پھر مرغی اور انڈے کو الگ الگ تخلیق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں