سائنسدان البرٹ آئن سٹائن کے27 ذاتی خطوط کیلیفورنیا میں نیلام کیے جائیں گے

خطوط سےیہ معلوم ہو سکےگاکہ آئن سٹائن جب سائنسی کام نہیں کررہےہوتے تھےتو کیا سوچتے تھے اور بچوں کو کیا مشورے دیتے تھے


APP June 13, 2015
ہاتھ سے لکھے اور ٹائپ کردہ ان 27 خطوط میں سے ہر ایک 5 ہزار سے 40 ہزار ڈالر تک فروخت ہوگا۔فوٹو : فائل

نظریہ اضافت کے بانی البرٹ آئن سٹائن کے 27 ذاتی خطوط کیلفورنیا کے نیلام گھر'' پروفائلز ان ہسٹری'' میں نیلام کیے جائیں گے۔

ان خطوط سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ آئن سٹائن جب سائنسی کام نہیں کر رہے ہوتے تھے تو کیا سوچتے تھے اور بچوں کو کیا مشورے دیتے تھے۔ ایک خط میں آئن سٹائن اپنے بیٹے کو جیومیٹری کی جانب زیادہ سنجیدگی سے توجہ دینے کا کہتے ہیں اور دوسرے خط میں اپنی ایک دوست کو جسے اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتہ چلتا ہے تسلی دیتے ہیں۔

انھوں نے اپنے چچا کو ان کی 70ویں سالگرہ پر جو خط لکھا تھا اس میں ماہر طبیعیات نے انھیں اپنے کھلونے انجن کی یاد دلائی تھی جو چچا نے انھیں ان کے بچپن میں تحفہ دیا تھا اور جس کی وجہ سے ان کی سائنس میں دلچسپی پیدا ہوئی تھی۔خیال کیا جاتا ہے کہ ہاتھ سے لکھے اور ٹائپ کردہ ان 27 خطوط میں سے ہر ایک 5 ہزار سے 40 ہزار ڈالر تک فروخت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |