مودی نے وزرا کوپاکستان مخالف بیانات سے روک دیا

چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے راستہ میں روڑے اٹکانابھی ان بیانات کی اہم وجہ ہوسکتاہے۔ماہرین

شرانگیزبیانات سے دونوں ممالک میں کشیدہ ماحول پیداکرنے کے بعدمودی سرکارکوہوش آگیا فوٹو:فائل

پاکستان توڑنے سے متعلق بھارتی کردار کا اقرار کرنیوالے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پٹری پرآگئے۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے نئی دہلی قیادت کوپاکستان مخالف بیانات دینے سے روک دیا۔چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے دورے پریہ بیان دیاتھا کہ 1971 میں پاکستان توڑنے کے لیے بھارت نے مکتی باہنی کی بھرپورمددکی تھی۔


اس بیان کے چندروزبعد بھارتی وزیراطلاعات راجیہ وردھن سنگھ نے اپنے بیان میں کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہاتھا کہ بھارتی فوج کہیں بھی کارروائی کرسکتی ہے،بات یہیں ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ دیگربھارتی وزرانے بھی اشتعال انگیز بیانات دے کرپاکستان کیخلاف فضاپیدا کردی تھی۔تجزیہ نگاروں نے اسے بھارت کی جانب سے جاری پراکسی وارکاتسلسل قراردیا۔

بین الاقومی تعلقات پر نظررکھنے والے ماہرین کامانناہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے راستہ میں روڑے اٹکانابھی ان بیانات کی اہم وجہ ہوسکتاہے۔ان حالات میں پاکستان نے سفارتی محاذکوفعال کرکے بھارتی پروپیگنڈے کاجواب دیاتھاجس کے بعد بھارتی میڈیا کی نئی رپورٹس میں کہاگیاکہ مودی نے وزراکو چپ رہنے کاکہہ دیاہے۔بھارتی وزیراعظم نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے وزراسے کہاگیاہے کہ وہ پاکستان مخالف بیانات دینے سے گریزکریں ۔
Load Next Story