سندھ بجٹترقیاتی پروگرام کے لیے214 ارب رکھنے کی تجویز

گریڈ5 کے صوبائی محکموں کے ملازمین کویکم جولائی 2015 سے ایک اضافی انکریمنٹ دیاجائے گا، ذرائع


Ehtisham Mufti June 13, 2015
سندھ بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے 4 مختلف ترقیاتی اسکیمیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI: سندھ بجٹ 2015-16 میں صوبے کے ترقیاتی پروگرام کیلیے مجموعی طور پر 214 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے،باخبرذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سندھ کے لیے گزشتہ سال کے مقابلے میں56 فیصدکم رقم رکھی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں حادثاتی موت کا شکار ہونے والے اس عام شہری کوایک لاکھ روپے مالیت کی انشورنس کوریج دینے کا فیصلہ کیا ہے جواپنے خاندان کا کفیل ہوگا، مالی سال2015-16 کے سندھ بجٹ میں صوبے کے ہنرمندنوجوانوں کے لیے ایک خصوصی اسکیم شروع کرنے کااعلان کیاجائیگاجسکے تحت ہنرمندنوجوانوں کومائیکروفنانس بینکوں سے آسان شرائط پرقرضے دیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ گریڈ5 کے صوبائی محکموں کے ملازمین کویکم جولائی 2015 سے ایک اضافی انکریمنٹ دیاجائے گاجبکہ سینئیر پرائیویٹ سیکریٹریز،پرائیویٹ سیکریٹریزکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کے خصوصی الائونس کوسندھ بجٹ میں دگناکیا جارہا ہے،ذرائع نے بتایاکہ سندھ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے طبی الائونس کی حد میں25 فیصد اضافہ تجویزکیا گیا ہے، سندھ بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے 4 مختلف ترقیاتی اسکیمیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں