ملتان مین مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

غریب نواز آباد میں زیرتعمیر مکان میں گھر والے ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک چھت نیچے آ گری

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو نشتر اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:
غریب نواز آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے غریب نواز آباد میں زیر تعمیر مکان کے ایک کمرے میں 4 خواتین اور 3 بچے ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک گھر کی چھت گر گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں 3 خواتین اور 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت رضیہ، عطیہ اور صابرہ کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Load Next Story