بھارت میں امونیا گیس کے اخراج سے 6 افراد ہلاک درجنوں کی حالت غیر

دوراہا بائی پاس روڈ پر امونیا گیس سے بھرا ٹینکر پل سے ٹکرا گیا


ویب ڈیسک June 13, 2015
امونیا سے بھرا ٹینکر پل سے ٹکرانے کے بعد پھنسا ہوا ہے۔ فوٹو: آئی بی این

لاہور: بھارتی ریاست پنجاب میں ٹینکر سے امونیا گیس لیگ ہونے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 100 کے قریب افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں دوراہا بائی پاس روڈ پر امونیا گیس سے بھرا ٹینکر پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گیس لیک ہو گئی، اموینا گیس کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے امونیا گیس سے متاثرہ افراد کو لدھیانہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں