افغان صوبے ہلمند میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 22 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

طالبان اسلحہ سے بھری 2 گاڑیاں اور متعدد پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے بھی لے گئے


ویب ڈیسک June 13, 2015
جھڑپ میں طالبان کو بھی شدید جانی نقصان ہوا، افغان حکام۔ فوٹو: فائل

لاہور: افغانستان کے جنوبی صوبے میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے موسیٰ قلعہ ڈسٹرکٹ میں طالبان نے گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کئی گھنٹے کی جھڑپ میں 22 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس کی 3 گاڑیاں بھی جلا دیں جب کہ اسلحہ سے بھری 2 گاڑیاں لے کر فرار ہو گئے، طالبان متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں طالبان کو بھی شدید جانی نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی طالبان نے ہلمند کے نوزاد ڈسٹرکٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 19 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں