راؤانوار کے قافلے کی ریکی کرنے والے 4 دہشت گرد مبینہ مقابلے میں ہلاک

مقابلے میں ہلاک ہونے والے چاروں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 13, 2015
ایس ایس پی راؤ انوار پر کئی قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں فوٹو:فائل

SUKKUR: ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے کی ریکی کرنے والے 4 دہشت گرد مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

سابق ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار اپنی رہائش گاہ نے دفتر آرہے تھے کہ انہیں اپنے قافلے کے ہمراہ چلنے والی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل پر شک ہوا۔ ان کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں نے گاڑی اور موٹر سائیکل کو رکنے کی ہدایت دی تو موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے جب کہ گاڑی میں موجود افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں گاڑی میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ دوران پولیس کی ایک ٹیم نے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کا پیچھا جاری رکھا، ملزمان نے بھی فرار کی کوشش ناکام ہوتا دیکھتے ہوئے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

چاروں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کی شناخت مہر بادشاہ، حیدر، قاری عالمگیر اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے، راؤ انوار کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ راؤ انوار پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں