یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 9 افراد ہلاک اور 80 زخمی

گزشتہ 2 ماہ سے جاری اتحادی افواج اور یمنی باغیوں کے درمیان لڑائی میں اب تک 2584 افراد جان کی بازی ہار چکے


یمن میں اتحادی فوج نے ایک بار پھر سابق صدر علی عبداللہ صالح کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا، فوٹو فائل

HYDERABAD/ KARACHI: یمن میں اتحادی افواج نے دارالحکومت صنعا میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 9 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور ان کے عزیز و اقارب کے رہائشی علاقے بیت میعاد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو صنعا کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری اتحادی افواج اور یمنی باغیوں کے درمیان لڑائی میں اب تک 2 ہزار 584 افراد جان سے جا چکے ہیں جب کہ 11 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |